اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی رہنما فقیر جمشید ، ڈرائیوراورمحافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ دھماکا تحصیل کلاچی کے مڈی روڈ پر ہوااورفقیر جمشید کی گاڑی گرہ جاناں کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے میں فقیرجمشید،ان کا ڈرائیور اور ایک محافظ جاں بحق ہوگیا۔فقیرجمشیدکاتعلق پاکستان تحریک انصاف سےتھا اوروہ علاقے کی روحانی اور سیاسی شخصیت کے طور پر جانےجاتےتھے۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین تحصیل کلاچی میں آج شام کی جائے گی.
.......
/169